0

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اٹھارہ سال بعد دورہ پاکستان جہاں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئیپ کیا تھا۔اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز یاسرحمید نے (356 رنز) بنائے تھے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں