0

گٹھیا کی کم خرچ دوا سے کورونا کا علاج بھی ہوسکتا ہے، تحقیق


جارجیا: امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ گٹھیا کے علاج میں پچھلے پچاس سال سے استعمال ہونے والی عام اور کم خرچ دوا پروبینیسڈ (Probenecid) سے کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے علاوہ انفلوئنزا وائرس کا حملہ بھی ناکارہ بنایا جاسکتا ہے۔اب تک کے تجربات میں اسے انسانی ناک، حلق اور پھیپھڑوں سے لیے گئے خلیوں کے علاوہ ہیمسٹر (چوہے جیسے ایک جانور) میں ان وائرسوں کے خلاف کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔آن لائن ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹس کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق پروفیسر ڈاکٹر رالف ٹرپ کی نگرانی میں کی گئی جن کا تعلق یونیورسٹی آف جیورجیا، امریکا سے ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں