0

موفلِن، حقیقت سے قریب تر نیا پالتو روبوٹ


ٹوکیو: کورونا کے تناظر میں ہم گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ اس ضمن میں ایک نیا پالتو روبوٹ بنایا گیا ہے جسے موفلِن کا کا نام دیا گیاہے ۔ یہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی بدولت نت نئے کرتب سیکھتا ہے اور آپ کی تنہائی کا ایک اچھا ساتھی بن جاتا ہے۔یہ اتنا چھوٹا ہے کہ آپ کے ایک ہاتھ میں سما سکتا ہے اور ہر روبوٹ اپنے مالک کے لحاظ سے اپنی شخصیت کی تشکیل کرتا ہے۔ بچے ہوں، بڑے یا بوڑھے، موفلِن ہرعمر کے افراد کو اپنی دلچسپ حرکتوں سے خوش رکھتا ہے۔ اس کی نرم بناوٹ کی وجہ سے اسے خود سے الگ رکھنے کا دل نہیں چاہتا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پریشانی اور ذہنی تنا کو دورکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جیسے ہی آپ اسے اٹھاتے ہیں یہ خوش ہوتا ہے اور اپنا سرہلاتا ہے۔ اس کے سر کو تھپتھپائیں تو یہ مزید خوش ہوتا ہے اور اس کا اظہار کرے گا۔ اگر تیز آواز آئے تو یہ اس پر حیران ہوجاتا ہے۔ تاہم آپ کی پکار سن کر یہ متوجہ ہوتا ہے۔ اس کے الگورتھم میں پالتو جانوروں جیسے احساسات شامل کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں