0

مشکوک ٹرانزیکشنز کیس؛ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آصف زرداری عدالت طلب


اسلام آباد: احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف کیس الگ کردیا ہے، احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں