0

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کردیا


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے، بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے ، جب سے ہندوتوا حکومت بھارت میں آئی ہے ان پامالیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو 769 دن ہو چکے ہیں، بھارت کی 9 لاکھ افواج مقبوضہ وادی پرمسلط ہیں، آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں، آج کی دنیا میں انسانی حقوق کا پرچار ہوتا ہے، انسانی حقوق کو اس انداز میں پامال کرنا نامناسب ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی طویل عرصہ قید و بند میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے، سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا نے دیکھا کہ بھارت کی سوچ کیا تھی، سید علی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے گھر کے تمام راستے بند کر دیئے گئے،حریت رہنما سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لیا گیا، یہ صورت حال دیکھ کر دنیا میں بسنے والے ہر کشمیری کو تکلیف ہوئی ، ہر پاکستانی اس افسوسناک واقعے کے بعد کرب میں مبتلا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں