0

ایپل نے موٹرسائیکل کی وائبریشن کو آئی فون کیلیے خطرناک قرار دیدیا


کیلفورنیا: ایپل نے آئی فون کے استعمال کنندگان کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی وائبریشن آپ کے آئی فون کے لیے خطرناک ہے۔ایپل نے آئی فون کے لیے جاری ہونے والے نئے سپورٹنگ ڈاکیومنٹس میں وارننگ دی ہے کہ آئی فون کو ہیوی موٹر سائیکل سے منسلک نہیں کرنا چاہیے۔ آئی فون رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل سے پیدا ہونے والے ارتعاش( وائبریشن) سے اپنے فون کو بچائیں کیوں کہ طاقت ور موٹر سائیکلوں سے پیدا ہونے والی وائبریشن آپ کے فون میں کیمرے اوردیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو چاہیئے کہ کسی نقصان سے بچنے کے لیے وائبرینش برداشت کرنے والے مانٹ استعمال کریں۔ کیوں کہ موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن یا کلوزڈ لوپ آٹو فوکس سسٹمز کو نقصان پہنچا تی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں