0

بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت نے کہا ہے کہہ بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑپیداکرنیکی کوشش میں ناکام ہوگا۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔ وزیراعظم عمران خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود تھے۔اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔ اراکین اسمبلی اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے میڈیا کو آزاد کرو اور معاشی قتل بند کرو کے نعرے بھی لگائے۔ اپوزیشن احتجاج کرنے کے بعد اجلاس سے واک آٹ کرگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں