0

صحافیوں کوہراساں کرنے کا ازخود نوٹس؛ سپریم کورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اورآئی جی اسلام آباد سے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے صحافیوں کو ہراساں کیے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے،چئیرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد سے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا سے چینلز کیخلاف کارروائی کے اختیار سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، چئیرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لییملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں