0

دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ جس میں افغانستان سے انخلا اور افغان شہریوں کے لئے بنیادی ضروریات کی چیزوں پر مشتمل امداد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ افغان شہریوں کو موجود حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے لئے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں پائیدار امن کا خواہشمند مند ہے، افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے کے لئے سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کررہا ہے، دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت ملنا چاہیے، طالبان کے زیر حکومت افغانستان کی ایک ہی دن میں یورپ کی طرح ترقی ممکن نہیں، طالبان کو افغانستان میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں