0

نیب کو ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے نیب کو ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کرتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 198 کو ختم کر دیا۔ نئے آرڈیننس کے مطابق نیب کو ٹیکس گزاروں کے ڈیٹا تک رسائی دے دی گئی، ترمیم کے بعد نیب 20 سال پرانی اور بند فائلیں بھی کھول سکے گا۔نیب کو نہ صرف بیس سال سے پرانے بند کئے گئے مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا بلکہ او ای سی ڈی کے تحت ملنے والے آف شور ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کا حق بھی حاصل ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں