0

نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، اب آئی سی سی میں بات ہوگی، رمیز راجہ


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، مجھے پاکستان مداحوں اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہورہا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان سے بنا کھیلے جانے کا یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کا تفصیلات شیئر نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں