0

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو ایک سازش کے ذریعے ختم کیا گیا، وزیرداخلہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو ایک سازش کے ذریعے ختم کیا گیا لیکن جس کی بھی سازش ہے میں نام نہیں لوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ کے سکیورٹی انچارج نے ہمیں بتایا کہ سکیورٹی تھریٹ ہیں، پاکستان کی تمام مسلح افواج سکیورٹی پر موجود تھی، ہم نے کہا کہ کے بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلیں لیکن وہ نہیں مانے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دورے کو ایک سازش کے زریعے ختم کیا گیا ہے، جس کی بھی سازش ہے میں نام نہیں لوں گا اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لگتا ٹیم کے باہر نکلتے ہی حملہ ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں