0

کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ؛ وزیراعظم اور جیسنڈا آرڈن کا ٹیلی فونک رابطہ


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹوں پہلے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ گفتگو کے دوران میں نے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پرجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں