0

آئندہ شفاف انتخابات کرانا ہوں گے اس بار دھاندلی نہیں چلے گی، شہباز شریف


سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار دھاندلی نہیں چلے گی۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کہیں مداخلت نہیں ہوئی اور پنجاب میں عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جنم بھومی میں ہی اس کی موت ہوگئی، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، لوگ آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کرتے ہیں، 2013 سے 2018 تک چینی 52 روپے فی کلو تھی لیکن ان سوا 3 سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، اس ڈاکا زنی میں اربوں ڈالر کا زرمبالہ ضائع کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں