0

اور اب لیزر چولہے میں کھانا پکائیں


نیویارک: ذرا سوچئے کہ ہم نے طرح طرح کے کھانے تیار کرنے میں تو مہارت حاصل کرلی ہے لیکن کھانا پکانے کا طریقہ تو وہی پرانا ہے۔ اب سائنسدانوں نے تین مختلف اقسام کی لیزر سے مرغی کو پکایا ہے۔ اس عمل میں گوشت کم سکڑتا ہے، یکساں درجہ حرارت سے ذائقہ برقرار رہتا ہے اور اس کی نمی برقرار رہتی ہے۔کولمبیا یونیورسٹی اسکول آف انجینیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کے ماہرین نے پہلی مرتبہ لیزر سے مزیدار کھانا پکانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس طرح خود کار اور روبوٹک باورچی سے کھانا پکانے کا عمل آسان ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ لیزر چولہا ظاہری شکل اور ذائقے کو بھی آپ کے ذوق کے مطابق ڈھالتا ہے۔ اس عمل میں تھری ڈی پرنٹنگ کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں