0

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے سے وطن روانہ


راولپنڈی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی روانہ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اور دیگر آفیشلز سمیت 34 افراد خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی کے لیے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے مختص خصوصی طیارہ تاخیر سے اسلام آباد پہنچا جس کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں دیر ہوئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی، جس کو نیوزی لینڈ کی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر منسوخ کیا اور ٹیم کو فوری وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں