0

کھلاڑی اپنا غصہ میدان میں نکالیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں، رمیز راجہ


لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنا غصہ میدان میں نکالیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کل جو ہوا اس پر ہم سب افسردہ ہیں، جو کچھ ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا نہیں، ہم میں برداشت بہت ہے، ہم آگے بڑھیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ تمام شائقین سے کہتا ہوں قومی کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑے رہیں، اپنی ٹیم کو پیغام دیتا ہوں ڈٹ کر کھیلو اور دنیا کو بتا دو کہ ہم چیمپئن ہیں، کھلاڑی اپنا تمام غصہ میدان کے اندر نکالیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں، ہم اپنی کوششوں سے اس مشکل صورتحال سے باہر نکلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں