0

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی میں بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا


اسلام آباد: فواد چوہدری اور شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کی بھارتی سازش سے پردہ اٹھادیا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہا کہ فیک نیوز کے پیچھے ریاستوں اور ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، پاکستان میں ہائبرڈ وارکاسامناہے، احسان اللہ احسان کینام سے ایک فیس بک اکانٹ بنایاگیا، 19 اگست کو پوسٹ احسان اللہ احسان کی طرف سے بنتی ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورہ سے روکتے ہوئے کہا گیا کہ داعش کیوی ٹیم پر حملہ کرسکتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 21 اگست کو بھارتی اخبار سنڈے گارڈن کے بیوروچیف ابھی نندن مشرا نے احسان اللہ احسان کی اس جعلی فیس بک پوسٹ کی بنیاد پر آرٹیکل لکھا، جس میں نیوزی لینڈ ٹیم پر پاکستان میں ممکنہ حملے کا انکشاف کیا گیا، ابھی نندن مشرا اور پاکستان مخالف سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے آپس میں گہرے تعلقات بھی ہیں، 24 اگست کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو تحریک لبیک کے نام سے بنے ای میل ایڈریس سے ایک ای میل ملتی ہے، جس میں لکھا تھا مارٹن گپٹل کو پاکستان میں قتل کردیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں