0

امریکا اور پاکستان کو افغان امن کیلیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کیلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کیخاتمے کیلیے مدد دینا ہوگی، امریکاانسانی بحران سیبچنیکیلیے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سیدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنیکیلییملکرکام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں