0

ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا


اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہیٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا۔ نیو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کریں گے اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی ۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں