0

ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار 788 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2233 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں