0

میڈیا تاریخ میں اتنا آزاد کبھی نہیں ہوا جتنی آزادی ہم نے دی، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا۔ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل میڈیا کی طرف جارہی ہے، نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کےآغاز پر بہت خوشی ہوئی، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان بڑے اہداف کی تکمیل کیلیے کوشاں رہیں، محنت کرنے والا شخص ہمیشہ آگے نکل جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحافت میں جھوٹی خبر والا زیادہ دیر پائیدار نہیں ہوسکتا، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ سچ لکھیں، جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا، ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے جب کہ مجھ پر تنقید کریں تو سچی تنقید کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں