0

کیا امریکا اپنے جدید بی 21 طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟


کیلیفورنیا: بائیڈن انتظامیہ میں امریکی فضائیہ کے سیکریٹری، فرینک کینڈل نے تصدیق کی ہے کہ جدید ترین اسٹیلتھ امریکی بمبار طیاروں بی 21 کے پانچ پروٹوٹائپس اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔یہ طیارے نارتھروپ گرومین کے تحت پام ڈیل، کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کے پلانٹ نمبر 42 میں تیار کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز 2013 میں ہوا تھا جس کے بارے میں اوباما اور ٹرمپ انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ البتہ اس کے حوالے سے مختلف افواہیں اور خبریں ضرور گردش کررہی تھیں۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بھی اس منصوبے کی تصدیق ضرور کی گئی ہے لیکن زیادہ تفصیلات اب بھی منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں