0

افغانستان میں امن قائم کرنا تمام ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے، جنرل ندیم رضا


اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم کرنا تمام ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی اعلی عسکری قیادت کے ہمراہ ایس سی او ممالک کی انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے جاری امن مشن- 2021 کے تحت مشترکہ فوجی مشقوں کامشاہدہ کیا۔جنرل ندیم رضا نے رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں فورم نے افغانستان کی صورتحال پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ دنیا کے مختلف علاقوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں