0

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے.وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنابِ صدر! آپ کو اقوامِ متحدہ کے 76ویں اجلاس کیلیے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، دنیا کو کووڈ ، معاشی بحران اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے تین طرفہ چیلنج کا سامنا ہے، وائرس اقوام کے درمیان تفریق نہیں کرتا، نہ ہی غیر یقینی موسمیاتی رویوں کی وجہ سے آنے والی تباہیاں تفریق کرتی ہیں، درپیش مشترکہ خطرات نہ صرف بین الاقوامی نظام کی نزاکتوں کو آشکار کررہے ہیں بلکہ وہ انسانیت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہیں، پاکستان کووڈ کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ مضر گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، اس کے باوجود ہم ان دس ممالک میں سے ایک ہیں جو سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں