0

جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر ایک اور حملہ، ہلاکتیں


جلال آباد: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں گشت پر مامور طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد کی مرکزی شاہراہ پر اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔ترجمان طالبان محمد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں جلال آباد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والا شخص محکمہ بلدیہ کا ملازم تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں