0

خالص سلیکان پرمشتمل نئی انقلابی بیٹری


سان ڈیاگو: سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک سالڈ اسٹیٹ بیٹری تیار کی ہے جسے بنانے کے بعد اس کے بعض ان دیکھے خواص سامنے آئے ہیں جنہیں جان کر وہ خود حیران رہ گئے ہیں۔تحقیقی جرنل سائنس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس نئی بیٹری میں دو جدید بیٹریوں کے تصورات کو ایک بیٹری میں ڈھالا گیا ہے۔ ایک جانب تو اس میں سالڈ اسٹیٹ الیکٹرولائٹ ہیں دو دوسری جانب اس کا اینوڈ سلیکان سے بنایا گیا ہے جو اسے سلیکان سالڈ اسٹیٹ بیٹری بناتا ہے۔ابتدائی ٹیسٹ میں یہ دیرپا، محفوظ اور توانائی سے بھرپور ثابت ہوئی ہے۔ اسے گاڑیوں سے لے کر گرڈ بجلی محفوظ رکھنے کیلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جامعہ کیلیفورنیا سان ڈیاگو نے ایل جی انرجی کمپنی کے اشتراک سے اسے تیار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں