0

افغان جنگ کے نتائج پر پاکستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے، کیا 3 لاکھ افغان سیکیورٹی فورسز کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں مضمون لکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں امریکی نقصان پر پاکستان پر الزام لگائے جانے پر حیرت ہے، 2001 سے بار بار آگاہ کرتا رہا کہ افغان جنگ نہیں جیتی جا سکتی، پاکستان کو افغانستان میں جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومتیں ماضی میں امریکہ کو افغانستان کے معاملے پر خوش کرتی رہیں، نائن الیون کے بعد ماضی کے مجاہدین کو دہشت گرد قرار دیا گیا، دہشتگردی کیخلاف امریکا کی جنگ کی حمایت کرنے کے بعد عسکری گروپس نے پاکستان کی ریاست کے خلاف جنگ شروع کردی، ہم اپنی بقا کے لئے لڑے، بہترین فوج اور انٹیلی جنس کے باعث دہشتگردی کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں