0

وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماں اور ارکان اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کی۔دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں