0

برطانیہ میں اڑن ٹیکسیوں کیلیے ورٹی پورٹ کی تیاری شروع


لندن: دنیا کے مختلف ممالک میں نہایت محدود پیمانے پر اڑن ٹیکسیوں کی سروس شروع ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ مستقبل میں اڑتی پھرتی ٹیکسیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوجائے گی۔اس ممکنہ صورتِ حال کے پیشِ نظر برطانیہ کی ایک اسٹارٹ اپ اربن ایئر پورٹ نے ہنڈائی کمپنی کے اربن ایئر موبیلیٹی ڈویژن کے تعاون سے ایک ایسے ہوائی اڈے پر کام شروع کردیا ہے جو شہر کے بیچوں بیچ ہوگا اور جہاں صرف اڑن ٹیکسیاں ہی ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکیں گی۔اڑن ٹیکسیوں کے ایسے ہوائی اڈوں کو ورٹی پورٹس بھی کہا جاتا ہے جو عام ہوائی اڈوں کے مقابلے میں نہ صرف بہت چھوٹے ہوں گے بلکہ انہیں کسی عام فٹبال گرانڈ جتنی جگہ پر یا کسی بڑی عمارت کی چھت پر بھی بنایا جاسکے گا۔
توقع ہے کہ ہنڈائی اور اربن ایئر پورٹ کے اشتراک سے برطانیہ کی پہلی ورٹی پورٹ اگلے سال یعنی 2022 میں کام شروع کردے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں