0

برطانیہ میں شہباز شریف کی بریت سے پاکستان میں مقدمات بھی جھوٹے ثابت ہوئے، ن لیگ


لاہور: مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں شہباز شریف کی بریت سے پاکستان میں مقدمات بھی جھوٹے ثابت ہوئے۔ماڈل ٹان لاہور میں لیگی رہنماں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب برطانوی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا تو اب حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تو کوئی کیس ہی نہیں کیا تھا اور ہم نے کوئی پیچھا نہیں کیا، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حکومت نے دسمبر 2019 میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھا کہ شہباز شریف اور انکی فیملی نے منی لانڈرنگ کی ہے، برطانیہ نے پاکستان کی درخواست پر تفتیش کا فیصلہ کیا، 20 ماہ تک متحدہ عرب امارات، پاکستان اور انگلینڈ میں تفتیش کی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد حکومت کو بتا دیا کہ کوئی جرم نہیں ہوا تھا، لیکن اب حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے کسی تفتیش کا نہیں کہا تھا، کیونکہ اس کے منی لانڈرنگ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں