0

سچن ٹنڈولکر انضمام الحق کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو


دنیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔اپنی ٹوئٹ میں ماسٹر بلاسٹر کا کہنا تھا کہ انضمام الحق، آپ فیلڈ میں ہمیشہ خاموش لیکن ایک لڑاکو رہے ہیں، مجھے امید ہے اور یہ میری دعا بھی ہے کہ آپ اس صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں