0

شہباز شریف 25 سال کیلیے جیل جاسکتے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کیس چلا تو شہباز شریف 25 سال کییلیے جیل جاسکتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے متعلق برطانوی عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں جب کہ شہباز شریف اگلے 6 مہینوں میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں۔وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کے دو اہم جزو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ ہوں گے، انتخابی اصلاحات سے انتخابی تنازعات کم ہوجائیں گے،حکومت نے 20 الیکٹرانک ووٹنگ مشین منگوائی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمان کے اندر انتخابی اصلاحات کی بات آگے بڑھنی چاہیے، کابینہ اجلاس کی شروعات الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے علاوہ کبھی کسی نے انتخابی اصلاحات کی بات نہیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں