0

پاکستان گیس، بجلی اورکھانے پینے کی اشیا پر سبسڈی ختم کرے، آئی ایم ایف


اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی، گیس اور آٹام، چینی دالوں سمیت دیگر اشیا پر دی جانیوالی غیر ضروری سبسڈی ختم کرنے اور سبسڈی کو صرف مستحق لوگوں تک محدود کرنے کی تجویز دیدی۔آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے درمیان اقتصادی جائزہ کے لئے مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول کے ساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے پر زور دیا جارہا ہے جب کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے اشیا ضروریہ پر سبسڈی سے متعلقہ شرائط پر چھوٹ حاصل کی جاسکے جب کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان پر زور دیا جارہا ہے کہ سبسڈی کو مزید محدود کیا جائے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں