0

پھلوں اور سبزیوں سے بچوں کا دماغ مضبوط ہوتا ہے، تحقیق


لندن: برطانیہ میں تقریبا 9000 بچوں پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ زیادہ مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔آن لائن ریسرچ جرنل بی ایم جے نیوٹریشن پریوینشن اینڈ ہیلتھ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، ان بچوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے شامل تھے جن کا تعلق نورفوک، برطانیہ سے ہے۔اس تحقیق میں دی نورفوک چلڈرن اینڈ ینگ پیپل ہیلتھ اینڈ ویل بینگ سروے 2017 کے عنوان سے، نورفوک کے 50 اسکولوں میں ایک بڑے سروے سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں