0

اپوزیشن کا پٹرول مہنگا ہونے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج، واک آٹ


اسلام آباد: اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔اپوزیشن اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر ڈائس کا گھیرا کر لیا۔ اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں