0

ذیابیطس میں انسولین مزاحمت سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق


اسٹاک ہوم: سویڈن میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے ایک لاکھ سے زائد مریضوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن مریضوں میں انسولین مزاحمت زیادہ تھی، انہیں فالج کا خطرہ بھی دوسرے مریضوں سے زیادہ تھا۔واضح رہے کہ انسولین مزاحمت (انسولین ریزسٹنیس) میں ہمارے جسمانی خلیے انسولین استعمال کرکے خون میں موجود شکر (گلوکوز) جذب کرنے، توڑنے اور توانائی بنانے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں جس کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔نتیجتا ہمارا لبلبہ (پینکریاز) خون میں شکر کی زائد مقدار معمول پر لانے کیلیے زیادہ انسولین خارج کرتا ہے جس سے اس پر کام کا دبا بڑھ جاتا ہے اور لبلبے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔اس تحقیق کی تفصیلات گزشتہ دنوں یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ڈائبٹیز کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئیں جو اس سال آن لائن منعقد ہوئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں