0

قدیم انسان اس بھیانک پرندے کے انڈے کھاتا تھا!


پاپوا نیو گنی: تصویر میں دکھائی دینے والے بھیانک پرندے کو کسوری یا کیسووری کہا جاتا ہے۔ یہ شتر مرغ کا قریبی رشتہ دار ہے جو شمالی آسٹریلیا، نیو گنی اور دوسرے قریبی جزیروں پر پایا جاتا ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ آج سے 18,000 سال پہلے کا قدیم انسان نہ صرف اس دیوقامت پرندے کو مرغیوں کی طرح پالتا تھا بلکہ اس کے انڈے اور گوشت کھایا بھی کرتا تھا۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے یہ دریافت کسوری کے ان ہزاروں قدیم انڈوں کے چھلکوں کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے جو پاپوا نیوگنی کے پہاڑی جنگلات سے پچھلے کئی سال میں دریافت ہوئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مختلف عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں