0

کام کرنے والا ہی بورڈ میں رہے گا ورنہ فارغ، رمیز راجہ کا صوبائی کوچز کو پیغام


لاہور: پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کو پیغام میں کہا ہے کہ جو اچھا کام کرے گا، وہ ہی رہے گا بصورت دیگر گھر جائیں۔پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ کھری کھری سناتے ہوئے پرفارمنس میں بہتری کا واضح پیغام دے دیا۔ ذرائع کیمطابق ورچوئل اجلاس میں بورڈ سربراہ رمیز راجہ نے صوبائی ٹیموں کی کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن میں کوچز کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جب کہ مستقبل میں انہیں سلیکشن امور میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بھی صاف صاف بتادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں