0

آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے 18 سیارچے دریافت کرکے نیا ریکارڈ بنالیا


سا پالو، برازیل: برازیل کی آٹھ سالہ بچی نکول اولیویرا نے پاں پاں چلنے کے بعد ہی ستاروں کو بانہوں میں بھرنے کے لیے اپنے بازو پھیلانا شروع کردئیے تھے۔ اب انہیں دنیا کی سب سے کم عمر لیکن غیرتعلیم یافتہ ماہرِفلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے۔نکول اس وقت ناسا سے وابستہ ایک پروگرام سے سیارچوں کی تلاش پر تحقیق کررہی ہیں۔ وہ دنیا بھر کی سائنسی کانفرنسوں میں شرکت کرکے بڑے ماہرین اور سائنسدانوں سے تبادلہ خیال بھی کرتی ہیں۔اس کا کمرہ نظامِ شمسی سمیت ستاروں اور سیاروں کی تصاویر سیبھرا ہے ۔ جگہ جگہ خلائی جہاز اور راکٹوں کے ماڈل ہیں جبکہ دو بڑی اسکرین پر وہ ستاروں سیاروں کی تصاویر کا جائزہ لیتی رہتی ہیں۔ ناسا کے اس منصوبے کو ایسٹرائڈ ہنٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں نوعمر اور بچوں کو خلائی اجسام دریافت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں