0

دھوپ سینکنے اور ہوا خوری کے مزید طبی فوائد دریافت


آسٹریلیا: کووڈ وبا کے دور میں ہم گھروں تک محسوس ہوکر رہ گئے تھے لیکن امریکہ اور یورپ میں اب بھی رہائش کے انداز کی باعث بالخصوص بچے گھر سے باہر نہیں نکلتے۔ اب لاکھوں افراد پر ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ باہر جاکر چلنے پھرنے، ورزش کرنے، دھوپ اور ہوا سے لطف اندوز ہونے سے کئی طبی اور نفسیاتی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی سے وابستہ ماہرِنفسیات سین کائن کہتے ہیں کہ دن کی روشنی کے فوائد ہیں اور رات کی (مصنوعی) روشنی سے پرہیزکرنا ہوگا۔ ان کے مطابق مصنوعی روشنی نیند کے معمولات اور اندرونی جسمانی گھڑی پر اثرانداز ہوتی ہے۔اس ضمن میں انہوں نے برطانوی بایوبینک سے چار لاکھ مردوزن کا ڈیٹا لیا ہے۔ ان میں کھانے پینے، نیند، ورزش اور باہر جانے جیسی عادات سمیت وسیع معلومات جمع کی گء تھیں۔ پھر صحت اور بیماریوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ لوگوں سے سوالات کئے گئے کہ وہ موسمِ گرما اور سرما میں باہر کچھ وقت گزارتے ہیں یا نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں