0

لیجنڈ اداکارعمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے


کراچی: مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کرگئے، چند روز قبل عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کا جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلائیسز ہوا تھا۔علاج کے لیے امریکا منتقل؛عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک مائٹرل والو کلپنگ کے ذریعے علاج کیا جانا تھا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں