0

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں موجود بڑے لیڈر خدا کا خوف کریں۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا، پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کی بات سنتی ہے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کاکوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم کے قد وقامت کو کوئی لیڈر نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک پر امن تبدیلی آئی، افغانستان میں بھارت کی ریشہ دانیاں ختم ہوئی ہیں، مہاجرین کو روکنے میں پاکستان کامیاب ہوا، اگر یہ مہاجرین آتے تو پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوتی، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار سب کے سامنے ہے، افغانستان میں ایک قطرہ خون بہے بنا فوجیوں کی واپسی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں