0

قیمت کم نہ ہونے پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی


کراچی: آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے لیے اوگرا پرائسنگ فارمولے کو مقامی پیداواری قیمت کے ساتھ منسلک کرنے اور فی ٹن پیداواری قیمت 90 ہزار روپے پر منجمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چئیرمین علی حیدر، وائس چئیرمین حاجی محمد اسحاق خان سمیت دیگر عہدے داروں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اقدام نہ اٹھایا گیا تو ڈسٹری بیوٹرز و فروخت کنندگان ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے، پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت 204روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگی ایل پی جی عوام کے لیے مہنگائی کا بم ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے دور دراز اور پس ماندہ علاقوں کے صارفین قیمتی لکڑی کو ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں