0

سراج الحق کا پینڈورا لیکس پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان


لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے پینڈورا لیکس کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا لیکس میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، اداروں سے آئین کی پاسداری کی امید رکھتے ہیں، سابق فوجی افسران کے نام پینڈورا لیکس میں آئے ان اداروں کے سربراہان بھی ان کا احتساب کریں، جن حکومتی وزرا اور مشیران کے نام پینڈورا لیکس میں آئے ہیں وہ فوری مستعفی ہوجائیں ورنہ ان سے استعفی لے لیاجائے، جن حاضراورسابق افسران کے نام آئے ہیں،ان محکموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ازخود ان لوگوں کیخلاف تحقیقات کریں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر عمران خان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، اب پینڈورا لیکس پر صرف ایک ٹویٹ کیا اور اپنے آفس میں سیل بنانے کا فیصلہ کیاہے، پینڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے انکوائری سیل کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ اپنے لوگوں کو بری کرنے کے مترادف ہے، پانامہ اور پینڈورا لیکس میں مافیاز پر حکومت و اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں