0

پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کامنہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی، بارڈر مینیجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا سنحت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے غیر ملکی افواج کے ساتھ تعاون اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث داخلی تضادات کا شکار ہے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فوج کی ہرزہ سرائی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں