0

چیئرمین نیب کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، وزیر قانون


اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس میں ترامیم کا حتمی مسودہ تیار کرلیا، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ تقرری کے لیے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا حل نکال لیا۔ وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا حتمی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت قانون کا حصہ رہے گی اگر مشاورت نہ ہوسکی تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا تاہم قانون میں ایک نئی شق شامل کی گئی ہے جس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مکمل ہونے تک پرانے چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، آرڈیننس کے اطلاق کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق یہ آرڈی ننس کل پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں