0

کورونا وائرس سے بچا کیلیے کیپسول بھی تیار


واشنگٹن: دوائیں بنانے والی بین الاقوامی کمپنی مرک نے کورونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے بچانے کیلیے ایک کیپسول تیار کرلیا ہے جو اس بیماری کی شدت کم کرتے ہوئے اسپتال میں داخلے اور اموات کی شرح میں بھی غیرمعمولی کمی لاسکتا ہے۔
دوسرے مرحلے کی طبی آزمائشوں (فیز ٹو کلینیکل ٹرائلز) میں یہ کیپسول امریکا اور دیگر ممالک کے 775 ایسے رضاکاروں میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جو کورونا وائرس کا شکار تھے۔تمام رضاکاروں کو یہ کیپسول دن میں دو مرتبہ، مسلسل پانچ دن تک دیا گیا۔ اسے استعمال کرنے والا کوئی بھی رضاکار کورونا وائرس کے باعث اسپتال نہیں پہنچا اور نہ ہی موت کے منہ میں گیا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں