0

کیا فیس بک کی بندش کے دوران 1.5 ارب صارفین کا ڈیٹا واقعی چوری ہوگیا؟


سلیکان ویلی: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سات گھنٹے تک مسلسل بندش کے بعد سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نامعلوم ہیکرز نے اس دوران 1.5 ارب سوشل میڈیا صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے جسے ڈارک ویب میں فروخت کیلیے رکھ دیا گیا ہے۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟اس بارے میں آن لائن سیکیورٹی اور پرائیویسی کی ویب سائٹ پرائیویسی افیئرز نے ایسی خبروں میں دیئے جانے والے حوالہ جات اور کیے گئے دعووں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔پرائیویسی افیئرز کے بانی اور سی ای او، مکلوس زولٹان نے اپنے تازہ بلاگ میں محتاط تجزیئے کے بعد بتایا ہے کہ ان نام نہاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اور ان کے ثبوت میں جو حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں وہ سب کے سب اس طویل سوشل میڈیا بندش (سوشل میڈیا آٹیج) سے بہت پہلے کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں