0

افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان کے لیے شدید مضمرات ہوسکتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا کہناہے کہ خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کے پاکستان کے لیے شدید مضمرات ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی،جب کہ اس اجلاس میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اجلاس میں متعلقہ وفاقی کابینہ کے ارکان ، تمام سروسز چیفس اور انٹیلی جنس سروسز کے سربراہان نے شرکت کی، اور وزیر اعظم کو علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں